Home / بزنس / آزادکشمیر انجمن تاجران کے مرکزی صدر و صدر انجمن تاجران راولاکوٹ سردار افتخار فیروز نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ کمشنر پونچھ ڈویژن چوہدری امتیاز احمد اور ڈپٹی کمشنر پونچھ راجہ طاہر ممتاز سے ملاقات کی،

آزادکشمیر انجمن تاجران کے مرکزی صدر و صدر انجمن تاجران راولاکوٹ سردار افتخار فیروز نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ کمشنر پونچھ ڈویژن چوہدری امتیاز احمد اور ڈپٹی کمشنر پونچھ راجہ طاہر ممتاز سے ملاقات کی،

 

راولاکوٹ(آل آزادکشمیر انجمن تاجران کے مرکزی صدر و صدر انجمن تاجران راولاکوٹ سردار افتخار فیروز نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ کمشنر پونچھ ڈویژن چوہدری امتیاز احمد اور ڈپٹی کمشنر پونچھ راجہ طاہر ممتاز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران شہر میں آٹے کے مسئلہ، ٹریفک سمیت دیگر شہری مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ڈپٹی کمشنر پونچھ نے کہا کہ آٹے پر پابندی عوامی شکایات کی بنیاد پر لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے کے بعد لگائی گئی ہے، لیبارٹری سے جن فلور ملز کا آٹا حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پایا گیا ان چار فلور ملز کے آٹے پرسے پابندی اٹھا لی گئی ہے، دیگر فلور ملز پر سے بھی پابندی اٹھائے جانے کا یہی طریقہ کار ہے جو جو فوڈ اتھارٹی اسلام آبادسے ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں لئے گئے سیمپلز کا ٹیسٹ کلیئر کروائیں گے انکے آٹے پر سے پابندی اٹھا لی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ نے افواہوں کی بھی وضاحت کی جن میں کہا جارہا تھا کہ آٹے میں پلاسٹک ملائی جارہی ہے، انہوں نے کہا ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے، آٹے کے ٹیسٹ میں جو رپورٹس آئی ہیں ان میں بھی نمی سمیت دیگر کچھ مسائل پائے گئے ہیں پلاسٹک والی کوئی بات نہیں ہے، گندم کے آٹے میں گلوٹین موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ مکئی کے آٹے کی نسبت زیادہ آسانی سے جڑتا ہے اور اسکی روٹی بنانا آسان ہوتا ہے، جب آٹے کو دھویا جاتا ہے تو وہی گلوٹین باقی بچ جاتی ہے جسے لوگ پلاسٹک سمجھتے ہیں، پلاسٹک مارکیٹ میں آٹے سے مہنگی فروخت ہورہی ہے اس لئے آٹے میں نہیں ڈالی جا سکتی، اس حوالے سے انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ پنجاب کی فلورملز کے آٹے پر پابندی وزیراعظم آزادکشمیر نے لگا رکھی ہے ضلعی انتظامیہ نے اس پر عملدرآمد کروایا ہے لیکن جو جو فلور ملز ٹیسٹ کلیئر کریں گی ان پر سے پابندی ہٹا لی جائیگی، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے کےلئے بھی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے ، غیر قانونی پارکنگ کےخلاف بھی جلد آپریشن شروع کیا جائیگا ، تاجروں اور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگی۔ اس موقع پر افتخار فیروز کے ہمراہ جنرل سیکرٹری حاجی اعجاز حنیف، ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر فاروق، سیکرٹری اطلاعات تنویر خالق بھی موجود تھے، سردار افتخار فیروز نے کہا کہ آٹے پر پابندی کے باعث غریب تاجروں کا نقصان ہوا ہے، ملز مالکان بھیجا گیا آٹا واپس نہیں لے جارہے جس کی وجہ سے تاجروں کو بھاری نقصان ہو رہا ہے، اس حوالے سے بھی کوئی حکمت عملی بنائی جائے اور اس پراسیس کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے لوگوں کو ریلیف پہنچایا جائے۔

Check Also

فرانس کے سابق تجارتی ایڈوائزر مائیکل سیکولیس کا اپنی مسزچانٹل کے ہمراہ چنیوٹ کا دورہ

فرانس کے سابق تجارتی ایڈوائزر مائیکل سیکولیس کا اپنی مسزچانٹل کے ہمراہ چنیوٹ کا دورہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *