Home / خبر یں / آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جاپان خود چونکہ ایٹمی انتہاءپسندی سے گزر چکا ہے

آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جاپان خود چونکہ ایٹمی انتہاءپسندی سے گزر چکا ہے


اسلام آباد( )
آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جاپان خود چونکہ ایٹمی انتہاءپسندی سے گزر چکا ہے اور دوسری جنگ عظیم میں ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم گرائے لہذا وہ اس خطے کی سنگین صورتحال کو بہتر انداز میں سمجھ سکتا ہے کیونکہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا واقعہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ لہذا جاپان دیگر ممالک کے ساتھ ملکر جنوبی ایشیاءمیں قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیر حل کرائے۔ جاپان مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے ایک بہتر ثالث ثابت ہو سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھو ںنے آج یہاں اپنی رہائشگاہ پر جاپان کے سفیرکنینوری مٹسوڈہ( Kuninori Matsuda) اور انکی اہلیہ سے ایک گھنٹے کی تفصیلی ملاقات میں کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان درپیش صورتحا ل کو جاپان بہتر انداز میں اسلئے بھی سمجھ سکتا ہے کیونکہ وہ دوسری جنگ عظیم میں ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم گرنے کے بعد کے اثرات سے بخوبی واقفیت رکھتا ہے۔ لہذا جاپان دیگر ممالک کے ساتھ ملکر برصغیر میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے ثالثی کا کردارادا کرائے۔

Check Also

نارووال میں وین اور کوچ میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

نارووال: ظفروال روڈ پر وین اور کوچ میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور 18 ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *