Home / خبر یں / آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا ہے کہ کینیڈا مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا ہے کہ کینیڈا مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے

 

 

اسلام آباد( )
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا ہے کہ کینیڈا مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ اسکے پاکستان اور بھارت سے یکساں اور دوستانہ تعلقات ہیں اور کینیڈا کا انسانی حقوق پر ایک بہترین ٹریک ریکارڈ ہے اور اب ایک ایسے وقت میں جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سخت تناﺅ کی کیفیت ہے اور خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں کینیڈا جنوبی ایشیاءمیں قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ویسے بھی کینیڈا کے کسی قسم کے کوئی توسیع پسندانہ عزائم بھی نہیں ہیں اور تمام ممالک اسے پسند کرتے ہیں اور کینیڈ کی حکومت نے اپنے ملک میں ایک متعدل معاشرے تشکیل دیا ہوا ہے اور کینیڈا اس پوزیشن میں ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے لہذا کینیڈا برصغیر میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا ردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اپنی رہائشگاہ پر کینیڈا کی ہائی کمشنر مسزوینڈی گلمور(Mrs. Wendy Gilmour)سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کینیڈا نے انسانی حقوق پر ہمیشہ اچھا کام کیا ہے اور اسکے چونکہ پاک بھارت سے یکساں مراسم ہیں لہذا وہ اس پوزیشن میں ہے کہ وہ دونوں کے درمیان ثالثی کا کردارادا کرکے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرسکتاہے۔ اسی طرح کینیڈا مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور جامع حل کے لئے انٹراءکشمیر ڈائیلاگ کا انعقاد بھی کرائے۔

Check Also

پوری قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، رانا ثنا اللہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پوری قوم نواز شریف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *