Home / خبر یں / آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے

اسلام آباد( )
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگتھریس(António Guterres)کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں اور انکے انتہائی شکر گزار ہیں کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر تین بار زیر بحث آیا۔ جس سے ثابت ہو تا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر پر اب بھی موجود ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگتھریس(António Guterres)کے پاکستان کے اس دفعہ دورے میں وقت کم ہیں لیکن ہم ان سے گزارش کریں گے کہ جب وہ اگلی دفعہ پاکستان کا دورہءکریں تو ہم انہیں آزاد کشمیر کے دورے کی بھی دعوت دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پاکستان کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے دئیے گئے عشائیے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

Check Also

بلوچستان میں تین ہفتوں کے لیے شاپنگ مال، ریستوران اوربازاربند

کوئٹہ: محکمہ داخلہ نے تین ہفتوں تک صوبے بھر کے تمام شاپنگ مال، ریستوران اور بازاربند کردیئے۔ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *