Home / خبر یں / آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے تفصیلی ملاقات۔

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے تفصیلی ملاقات۔

اسلام آباد
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے تفصیلی ملاقات۔ دوران ملاقات پارٹی امور اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ۔ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جو ظلم و ستم ڈھا رہا ہے وہ پوری دنیا کے سامنے ہیں۔انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں اور عالمی اداروں کو ان روزافزوں بڑھتے ہوئے مظالم کا فوری نوٹس لینا چاہیئے۔ عالمی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ غیر جانبدارانہ رپورٹس میں ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف موجود ہے جو ہمارے موقف کی تائید کرتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے۔ اس موقع پربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور عالمی اداروں کی توجہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کی طرف مبذول کرانے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

Check Also

مریم نواز کی بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اتوار ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *