Home / خبر یں / آصف زرداری نے نواز شریف کے ساتھ ملاقات سے پھر انکار کر دیا

آصف زرداری نے نواز شریف کے ساتھ ملاقات سے پھر انکار کر دیا

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمن آصف زرداری نے نواز شریف کے ساتھ ملاقات سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے۔سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمن آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے موقف اپنایا ہے کہ نواز شریف سے ملنا یا ہاتھ ملانا خارج از امکان ہے، نواز شریف کو صرف اپنی ذات کے لیے میثاق جمہوریت یاد آتا ہے جب کہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے زمہ دار نواز شریف ہیں۔پی پی پی کے شریک چیرمین آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے ملاقات کے لیے کوششیں جاری ہیں اور سابق صدر نے چوتھی بار نواز شریف سے ملاقات سے انکار کیا ہے۔

Check Also

اسلامی اتحاد پر سینیٹ میں بحث؛ رولنگ دی تو لاپتہ ہوجاؤں گا، چیئرمین

 اسلام آباد: سینیٹ میں خارجہ پالیسی پر بحث ہوئی جس میں ارکان نے اپنے تحفظات کا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *