Home / خبر یں / آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل

آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل

 کراچی: بنکنگ کورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے راولپنڈی منتقل کردیا ہے جب کہ عبوری ضمانت بھی منسوخ کردی ہے۔ بنکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری اور فریال تالپور پیش نہ ہوئے تاہم حسین لوائی، عبدالغنی مجید و دیگر نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری لگائی۔سماعت کے دوران عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے سے متعلق نیب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے آصف زرداری کے خلاف کیس کو راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم دیا جب کہ آصف علی زرداری، ہمشیرہ فریال تالپور، نمر مجید اور ذوالقرنین مجید سمیت علی مجید کی عبوری ضمانتیں بھی منسوخ کردیں۔

تحریری فیصلہ؛

عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق منتقل کیا گیا، جیل میں قید ملزمان کو راولپنڈی عدالت میں پیش کیا جائے جب کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 19 ملزمان کی عبوری ضمانت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

کیس منتقل ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا؛

ضمانت منسوخ ہونے کے بعد آصف علی زرداری عدالت پہنچے جہاں ان کی اپنے وکلا سے قانونی مشاورت جاری ہے، عدالت پہنچنے پر صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ کا کیس اسلام آباد منتقل ہوگیا کیا کہیں گے، جس پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ کیس منتقل ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ججز اور ماہرین وکلاء ہی اس بارے میں اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

Check Also

کراچی کے قریب سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ ناکام

کراچی کے قریب گہرے سمندر سے تیل اور گیس کے ذخائر کا کوئی نمونہ نہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *