Home / شوبز / ابھی تو 25 سال کی ہوں شادی کے لیے بہت وقت ہے، عالیہ بھٹ

ابھی تو 25 سال کی ہوں شادی کے لیے بہت وقت ہے، عالیہ بھٹ

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے خود کو 25 سال کی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی شادی کے لیے بہت چھوٹی ہوں۔بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر کی شادی کے بعد میڈیا میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی شہنائیاں گونجنے کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم عالیہ بھٹ کے حالیہ بیان نے ان کی رنبیر کے ساتھ شادی کی خبروں پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف سوالوں کے جواب دئیے۔ تاہم ان سے جو سوال سب سے زیادہ پوچھا گیا وہ شادی کے حوالے سے تھا۔ عالیہ بھٹ کے چاہنے والے یہ جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ وہ رنبیر کی دلہن کب بنیں گی؟ تاہم عالیہ نے جواب دیتے ہوئے کہا تمام لوگ مجھ سے شادی کے حوالے سے سوال کیوں پوچھ رہے ہیں۔ ابھی میں صرف 25 سال کی ہوں اور مجھے لگتا ہے شادی کے لیے ابھی بہت چھوٹی ہوں لہٰذا میری شادی میں ابھی بہت وقت ہے۔واضح رہے کہ میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ عالیہ بھٹ اوررنبیر کپور اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم دونوں اسٹارز کی حال ہی میں وائرل ہونے والی تصویر جس میں رنبیر عالیہ کو مکمل طور پر نظر انداز کیے ہوئے ہیں کچھ اور ہی کہانی بیان کررہی ہے۔

Check Also

عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمرتوڑدی ہے، خورشید شاہ

کندھ کوٹ: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سلیکٹ ہوکرآنے والی حکومت عوام کی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *