Home / شوبز / اجے دیوگن کی پاکستان سے نفرت کی ایک اور مثال سامنے آگئی

اجے دیوگن کی پاکستان سے نفرت کی ایک اور مثال سامنے آگئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن اوران کی فلم ’’دے دے پیاردے‘‘ کی ٹیم نے ایک بارپھرپاکستان کے لیے منافقت کا اظہارکرتے ہوئے اپنی فلم سے پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا گانا نکال دیا۔پلوامہ واقعے کے بعد پاکستانی فنکاروں کے لیے بالی ووڈ کی منافقت اورنفرت کھل کر سامنے آئی ہے۔ حال ہی میں اجے دیوگن کی فلم ’’دے دے پیاردے‘‘ کی ٹیم نے اپنی فلم سےعاطف اسلم کا گانا ڈیلیٹ کردیا۔رپورٹ کے مطابق فلم کا گانا ’’توملا‘‘ عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا جا چکا تھا لیکن پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث فلمساز نے یہ گانا فلم سے ہٹادیا جس کی تصدیق بالی ووڈ موسیقارامال ملک نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاطف اسلم کی جگہ یہ گانا کس گلوکار کی آوازمیں ریکارڈ کیا جائے گا اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اجے دیوگن نے پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے اپنی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Check Also

وزیر اعظم عمران خان آج 2 روزہ دورے پر ایران جائیں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج (اتوار کو) 2 روزہ دورے پر ایران روانہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *