Home / شوبز / احد رضا میرکواپنی شادی ایک خواب لگنے لگی

احد رضا میرکواپنی شادی ایک خواب لگنے لگی

 اداکار احد رضا میر ان دنوں متحدہ عرب امارات میں ہی ہیں: فوٹو: فائل

ابو ظبی: شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکاراحد رضا میرکواپنی شادی ایک خواب لگنے لگی ہے۔

خوبرواداکارہ سجل علی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکاراحد رضا میر ان دنوں متحدہ عرب امارات میں ہی ہیں اوروہیں ضیا نورائی جزیرے پران کی شادی بھی ہوئی تھی۔

اداکارنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک پوسٹ شیئرکی جس میں وہ اپنی اہلیہ سجل علی کے ساتھ ہیں اوردونوں ہی تصویرمیں انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں جب کہ تصویرکا منظر بھی نہایت دلکش ہے۔

اداکارنے لکھا کہ انہیں یہ سب بھی اب بھی ایک خواب لگ رہا ہے، شادی کے بندھن میں بندھنا غیر حقیقی محسوس ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں اداکار کی شادی گزشتہ ہفتے ابو ظہبی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوئی تھی۔

Check Also

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب میں پیش

 اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو میں پیش ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *