Home / شوبز / اداکارہ سارہ خان نے چہرے کی سرجری کراکے اپنی شخصیت ہی بدل ڈالی

اداکارہ سارہ خان نے چہرے کی سرجری کراکے اپنی شخصیت ہی بدل ڈالی

ممبئی: بھارتی ٹی وی کے مقبول ڈرامے ’بِدائی سپنا بابل کا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سارہ خان نے ہونٹوں کی سرجری کراکے اپنی شخصیت ہی بدل ڈالی۔ڈراما سیریل ’بدائی‘ میں معصوم لڑکی کے کردار نے سارہ خان کوراتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا تاہم ’بدائی‘ کے بعد سارہ کا کوئی اور قابل ذکر پراجیکٹ منظر عام پر نہ آسکا۔ انہوں نے پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

سارہ خان آج کل متنازعہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے حوالے سے خبروں میں ہیں اور اب ان کی انسٹاگرام پر حال ہی میں شیئر کی گئی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے ہونٹوں پر سرجری کرائی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں سرجری کرانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک صارف نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کیا سرجری خراب ہوگئی ہے؟

Check Also

بلوچستان حکومت کا حب حادثے میں جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے حب حادثے میں جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ نہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *