Home / شوبز / ارمینا خان کا رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان

ارمینا خان کا رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان

 کراچی: معروف پاکستانی خوبرو اداکارہ ارمینا خان نے اپنے کزن فیصل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کردیا۔

ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ سفید رنگ کا شادی کا لباس زیب تن کئے چہرے پر مسکراہٹ سجائے کھڑی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے تصویر کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ ذرا اندازہ لگائیں کہ کس کی شادی ہونے جا رہی ہے۔

ارمینا خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے یہ خوبصورت ترین لباس ایک ویڈنگ کلب کی جانب سے ملا ہے ۔ میں اپنے خوابوں کے اس لباس کو آپ لوگوں سے شیئر کرنے کے لئے مزید انتظار نہیں کر سکتی۔ بالکل! یہ (عروسی) لباس نہیں ہے لیکن میں دوسرا ڈریس ہی آزماؤں گی اور اپنی خوشی نہیں چھپا سکتی۔

فلم ’پرواز ہے جنون‘ کی اداکارہ کا کہنا ہے کہ تمام افراد کا شکریہ جو مجھ سے اور ہم سے خوش ہیں۔ خدا آپ کو بھی ایسی خوشیاں دکھائے۔ نفرت کرنے والوں کا بھی شکریہ جو میرے متعلق باتیں کرتے ہیں۔ کیونکہ میں اس سے مزید ضروری ہوجاتی ہوں۔

Check Also

سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ تسلیم کرنے سے انکار

نیویارک: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *