Home / خبر یں / اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف احتجاج

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف احتجاج

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف نعرے درج تھے۔

 راولپنڈی: اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان نے مری روڈ لیاقت باغ پر پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شمالی پنجاب رضا احمد شاہ کا کہنا تھا پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس ملک میں جماعت اسلامی وہ واحد سیاسی مذہبی جماعت ہے جو مندر کی تعمیر کے خلاف عدالت گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا مظاہرہ کررہا ہے اور ہمارے حکمران اسلام آباد میں مندر تعمیر کرنا چاہتے ہیں ایسا نہیں ہوگا، مندر کی تعمیر رکوانے کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

مظاہرین سے ضلعی سیکرٹری جماعت اسلامی سید عزیر حامد، ضلعی جماعت اسلامی یوتھ ملک عمران خان سمیت دیگر نے خطاب کیا، مظاہرین پر امن احتجاج کے بعد منتشر ہوگئے

Check Also

شراب کے غیرقانونی لائسنس کا معاملہ؛ نیب نے عثمان بزدارکوسوالنامہ بھی بھجوا دیا

 لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شراب کے غیر قانونی لائسنس کے معاملے میں عثمان بزدارکوسوالنامہ بھجوا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *