Home / جرائم / اسٹیج فنکارہ روپ چوہدری شوہر کے ہاتھوں قتل

اسٹیج فنکارہ روپ چوہدری شوہر کے ہاتھوں قتل

پولیس نے تھیٹر کو سیل کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی فوٹو: فائل

ساہیوال: پنجاب کی معروف اسٹیج فنکارہ روپ چوہدری کو ان کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے فرینڈز تھیٹر میں جمعے کی رات روپ چوہدری کا شو تھا، شو کے بعد روپ چوہدری کا ان کے شوہر سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔

روپ چوہدری اور ان کے شوہر کے درمیان تُوتُو میں میں بڑھ کر ہاتھا پائی پر جاپہنچی اور پھر شوہر نے پہلے روپ چوہدری کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا، تھیٹر کو سیل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Check Also

پشاورمیں غیرت کے نام پرلڑکا لڑکی قتل؛ کفن اورجنازے کے بغیرتدفین کا انکشاف

 پشاور: غیرت کے نام پر6 روزقبل 21 سالہ نوجوان وقاص اور16 سالہ لڑکی کو قتل کرکے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *