تازہ ترین خبریں
Home / خبر یں / اصغر خان کیس سماعت کیلئے مقرر، سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل

اصغر خان کیس سماعت کیلئے مقرر، سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اصغرخان کیس کو سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے بینچ تشکیل دے دیا اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔ا چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اصغر خان کیس کی سماعت کے لئے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ بینچ میں جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجازالحسن شامل ہیں جبکہ بینچ کی سربراہی خود چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کریں گے۔چیف جسٹس نے اصغر خان کیس کے تمام فریقین،  ڈی جی ایف آئی اے اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اگست کو مقرر کردی ہے۔واضح رہے کہ مئی 2018 میں سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی نظر ثانی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔ عدالت نے 1990 کے انتخابات میں دھاندلی کے ذمہ دار اعلیٰ سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا تھا۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *