تازہ ترین خبریں
Home / خبر یں / اعتزاز احسن ہی ملک کے صدر بنیں گے، آصف زرداری

اعتزاز احسن ہی ملک کے صدر بنیں گے، آصف زرداری

کراچی: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اعتزاز احسن ہی ملک کے صدر بنیں گے۔کراچی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست دان کے خلاف کوئی بھی مقدمہ غیر سیاسی نہیں ہوتا جب کہ اعتزاز احسن ہی ملک کے صدر بنیں گے۔ اس موقع پر صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ ہیلی کاپٹر تو سستا ہوگیا آپ ہیلی کاپٹر پر کیوں نہیں آئے، جس پر آصف زرداری نے خوشگوار انداز میں جواب دیا کہ آپ لوگ یہیں رکیں میں ہیلی کاپٹر پر واپس آتا ہوں۔صحافی کے سوال پر کہ زرداری صاحب کافی عرصہ بعد کورٹ میں ملاقات ہورہی ہے، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ بلائیں تو میں روز آجایا کروں گا۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *