Home / شوبز / اعلیٰ عہدوں پر تعینات خواتین بھی ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں، کنگنا رناوت

اعلیٰ عہدوں پر تعینات خواتین بھی ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں، کنگنا رناوت

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ صرف عام خواتین نہیں بلکہ وہ خواتین بھی ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں جو اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہوتی ہیں۔اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں ایک کانفرنس کے دوران ہراسانی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین جو بڑے عہدوں پر تعینات ہوتی ہیں، ان کے ارد گرد موجود آدمی ان کے ساتھ بہت سخت انداز میں پیش آتے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی عورت  کسی بڑے عہدے تک پہنچے۔ یہ مرد خواتین کو ہراساں کرتے ہیں، ان پر جملے کستے ہیں اور انہیں دھمکاتے ہیں۔کنگنا رناوت نے مرد اور خواتین کو دی جانے والی تنخواہ کے حوالے سے  بات کرتے ہوئے کہا بھارت میں آج بھی خواتین اپنے حقوق کے لیے لڑ رہی ہیں جن میں برابری کی سطح پر تنخواہ اور عہدہ شامل ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں کنگنارناوت اور اداکار سونو سود کے درمیان تنازع سامنے آیا تھا جس کے مطابق سونوسود نے فلم ’’مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘ سے صرف اس لیے کنارہ کشی اختیار کی ہے کیونکہ فلم میں کنگنا رناوت ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

Check Also

ملائیشیا سے پاکستان کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اورتاریخ پرمبنی ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورملائشیا کی دوستی مشترکہ عقائد، ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *