Home / خبر یں / امریکا بھارت پر کشمیر سے متعلق فیصلہ واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالے، پاکستانی سفیر

امریکا بھارت پر کشمیر سے متعلق فیصلہ واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالے، پاکستانی سفیر

واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت پر کشمیر سے متعلق فیصلہ واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالے اور کشیدگی کم کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔

امریکا میں پاکستان سفیر اسد مجید خان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہئیے، امریکا بھارت کو مقبوضہ کشمیر پر حالیہ اقدام واپس لینے کا کہے اور صورتحال خراب کرنےسے روکے۔

پاکستانی سفیر نے کہا امریکا کو بھارتی اقدام کے خلاف ٹھوس بیان دینا چاہیئے تھا اور کشمیر پر بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل آنا چاہئے،  بھارتی اقدام سے کشیدگی بڑھ گئی ہے اور صورتحال تشویشناک ہے، امید ہے دوست ملک کشیدگی کم کروانے کے لیے کردار اداکریں گے۔

اسد مجید خان نے کہا مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا موقف اصولی ہے، مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے، بھارت نے اس کی حیثیت تبدیل کرنے کی یکطرفہ کوشش کی اور مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، جب کہ پاکستان نے ہر صورتحال میں ذمہ دار جوہری ریاست ہونے کا مظاہرہ کیا، پاکستان خطے کا امن خطرے میں ڈالنے والا کوئی کام نہیں کرے گا، تاہم بھارت نے جارحیت کی تو ہمیں مکمل تیار پائے گا۔

Check Also

سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ تسلیم کرنے سے انکار

نیویارک: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *