Home / خبر یں / امریکا چین کی نفرت کا غصہ پاکستان پر نکال رہا ہے، نگراں وزیرخارجہ

امریکا چین کی نفرت کا غصہ پاکستان پر نکال رہا ہے، نگراں وزیرخارجہ

حیدرآباد: نگراں وزیرِ خارجہ عبداللہ حسین ہارون کا کہنا ہے کہ چین سے قرض لینے پر امریکا برا مان گیا اور اب چین کا غصہ ہم پر نکال رہا ہے۔حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیرِ خارجہ عبداللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ سابق حکومت جاتے جاتے دو سو ارب روپے کے چیک پر دستخط کرکے گئی لیکن ہمیں کچھ  نہیں ملا، پاکستان آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر مانگ رہا ہے جس میں سے 50 فیصد رقم سے آئی ایم ایف کا قرض اتارنا ہے۔نگراں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مانگے جانے والی رقم کا چین سے کوئی تعلق نہیں ہے، چین سے پیسہ لینے پر امریکا برا مان گیا، امریکا کے پاس پاکستان کو دینے کے لئے پیسے نہیں اوربھارت کو 9 ارب ڈالر جنگی اخراجات کے لئے جاری کردیئے، امریکا چین کا غصہ ہم پر نکال رہا ہے۔عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ پاکستان کو جنہوں نے کئی برس استعمال کیا ان کے اس رویئے سے تکلیف ہوتی ہے، جان و مال کی قربانی کے باوجود دوست کہنے میں فخر محسوس کرنے والے نظر انداز کر رہے ہیں، ہم نے امریکا کی لڑائی میں اپنی دو تین نسلیں قربان کیں اور آج ہمارے ساتھ یہ سلوک اپنایا جا رہا ہے، ضیاء دور میں روس سے جھگڑا کروا دیا اور لاکھوں افغان مہاجرین کو پاکستان رہنے کی اجازت دی،  ہمیں اس نہج تک پہنچانے کا تمام تر ذمہ دار امریکا ہے۔

Check Also

حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

    اسلام آباد: حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب بجلی مہنگی کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *