Home / خبر یں / امریکا کا پاک بھارت کرتارپورراہداری کا خیرمقدم

امریکا کا پاک بھارت کرتارپورراہداری کا خیرمقدم

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران پاک بھارت کرتارپور راہداری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا امریکا پاک، بھارت عوامی روابط کوفروغ دینے کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان امریکا کا دورہ کرنے والے ہیں۔واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں، تاہم ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا

Check Also

فلوریڈا نیول بیس پر سعودی فوجی کی فائرنگ، امریکن نیوی کے 3 اہلکار ہلاک

پنساکولا: امریکا میں نیول ایئربیس پر موجود سعودی ایئر فورس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے تین ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *