تازہ ترین خبریں
Home / بزنس / امریکا کی مارکیٹوں تک زیادہ رسائی چاہتے ہیں ،لاہور چیمبر

امریکا کی مارکیٹوں تک زیادہ رسائی چاہتے ہیں ،لاہور چیمبر

معاشی تعاون کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش،تجارتی حجم کو دگنا کیا جاسکتا ہے ،ملک طاہرلاہور:لاہور چیمبر کا تجارتی وفد مارچ کے آخر میں امریکاکا دورہ کرے گا جس کا مقصد تجارت و سرمایہ کاری کیلئے نئے شعبے تلاش کرنا ہے ، یہ بات لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے امریکی تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،وفد کی سربراہی میگن زیچرکررہی تھیں، ملک طاہر جاوید نے کہا کہ پاکستان اور امریکاکے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش ہے ، لاہور چیمبر کا تجارتی وفد اسی سلسلے میں امریکا کا دورہ کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی حصہ دار ہے ، باہمی تجارت کا حجم 5.5ار ب ڈالر ہے جسے دگنا کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادری امریکی مارکیٹوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی کی خواہش رکھتی ہے ، ذیشان خلیل نے لاہور چیمبر کے متعلق تفصیلات پر روشنی ڈالی، وفد کی سربراہ نے دونوں ممالک کے عوام اور تاجروں کے درمیان روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی تاجر پاکستانی تاجروں کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

Check Also

پی آئی اے نے برسوں سے رائج امریکن سسٹم سیبر کو خیر باد کہہ دیا

کراچی:  پی آئی اے انتظامیہ نے برسوں سے رائج امریکن ایئرٹکٹنگ، بورڈنگ اور ریزرویشن سسٹم ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *