Home / خبر یں / امریکی سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

امریکی سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

واشنگٹن: امریکی سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے۔ جان مکین نے گزشتہ روزمعالج کو اپنا علاج کرنے سے روک دیا تھا۔ ان کے انتقال پر امریکی کانگریس اور دونوں سیاسی جماعتیں گہرے صدمے سے دوچار ہیں۔جان مکین 2008 میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار رہے، وہ 30 سال امریکی سینیٹ کے رکن رہے، انہیں 6 بار امریکی سینیٹر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ اس کے علاوہ جان مکین امریکی فضائیہ کے پائلٹ اور ویتنام جنگ کے قیدی بھی رہے۔

Check Also

بلوچستان کےعوام کوصاف پانی اور تعلیم فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، صدرعارف علوی

    کوئٹہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *