Home / نیوز / انٹر پارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، وزیراعظم عمران خان شامل

انٹر پارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، وزیراعظم عمران خان شامل

 اسلام آباد: قومی کرکٹرز کے بعد پاکستانی سیاستدان بھی انگلینڈ میں آئندہ ماہ شیڈول انٹر پارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے اور میگا ایونٹ کا حصہ بننے کے لیے پاکستان کی پارلیمنٹری کرکٹ ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔کرکٹ کے عالمی کپ کے مقابلے ان دنوں انگلینڈ میں جاری ہیں جن کا اختتام 15 جولائی کو فائنل میچ کے ساتھ ہوگا ، ایسے میں اراکین پارلیمنٹ کے ورلڈ کپ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ کرکٹ کا یہ عالمی میلہ 8 سے 15 جولائی تک لندن میں سجے گا-پاکستان کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے ورلڈ کپ میں 26 رکنی اسکواڈ شرکت کرے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی زین حسین قریشی پاکستان ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ رکن قومی اسمبلی علی زاہد ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے،وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری ایم این امیر سلطان کو سونپی گئی ہے۔ٹیم کے دیگر ارکان میں وزیر مملکت شہریار آفریدی، صداقت عباسی اور گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سمیت دیگر شامل ہوں گے۔ٹیم کا حصہ بننے والوں میں مخدوم زین حسین قریشی کپتان ،علی زاہد نائب کپتان،امیر سلطان ،شہریار آفریدی ،قاسم سوری  ،شاہ فرمان گورنر ،علی زاہد، مصطفی محمود ،عمران خٹک، صداقت عباسی ،نوید ڈیرو، مجاھدعلی، عطاءاللہ خان، شاہد خٹک،آغا شاہ زیب دانی، سینیٹر ،سید علی حیدر گیلانی، محمد بخش ،مبین خلجی، عباس جعفری اوراحمد کنڈی شامل ہوں گے۔  ایاز اکبر ٹیم کوچ ہوں گے،شہریار خان ٹیم مینیجر جبکہ مظہر علی اور ابرار حیدر ٹیم اسسٹنٹ کوچز ہوں گے

Check Also

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو فروخت کی اجازت دے دی

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج میںوئل میں ترمیم کرکے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *