تازہ ترین خبریں
Home / تعلیم / انچارج برنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر وسیم الرحمن نے کہا ہے

انچارج برنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر وسیم الرحمن نے کہا ہے

 

 

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)انچارج برنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر وسیم الرحمن نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو ترقیافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے عوام کو اپنے ذمہ ٹیکسز کو پوری دیانت داری اورخوش دلی سے ادائیگی کرنے ہونگے کیونکہ عوام پرواجب الادا مختلف مدوں میں ٹیکسوں سے ہونے والے آمدن سے ہی ریاستی امور جن میں ملکی دفاع، عوام کی صحت ، تعلیم اور سیکیورٹی شامل ہے کی انجام پاتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن اور آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے اشتراک سے ٹیکس ڈے کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 10اپریل کو ٹیکس ڈے کے طور پر منانے کا مقصد ملکی کی دفاعی ،معاشی ، اقتصادی اورجی ڈی پی پر محصولات کے کم یا زیادہ ہونے کے اثرات کا جائزہ لینے اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر شہری ٹیکس ادا کرنا ہوگا لیکن بدقسمتی سے سارک ممالک میں سب سے کم شرح پر جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس کلیکشن پاکستان میں11 سے12 فیصد ہے جبکہ اس کے مقابلہ میں انڈیا میں یہ شرح تناسب 17.7 فیصد ہے ۔ ٹیکس کلیکشن کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے ٹیکس کے نظام میں اسٹریکچرل پروڈیکٹیو تبدیلی متعارف کروانے کی ضرورت ہے اس کیلئے حکومت کو پالیسیز کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام صنعت زار ہال میں بھی ٹیکس سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سیالکوٹ جمشید بشیر، اشفاق نذر گھمن نے اظہار کیا۔ سیمینار کے اختتام پر ٹیکس آگاہی واک بھی نکالی گئی ۔

Check Also

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ

  کراچی: صوبائی محکمہ اسکولز ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *