تازہ ترین خبریں
Home / شوبز / انیل کپورکو’ریس 3‘ کی شوٹنگ کے دوران جیل جانا پڑگیا

انیل کپورکو’ریس 3‘ کی شوٹنگ کے دوران جیل جانا پڑگیا

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار انیل کپور کو سزا ہوگئی جس کے بعد انہیں جیل پہنچا دیا گیا ہے۔بالی ووڈ اداکارانیل کپوراپنے کرئیرمیں متعدد کامیاب فلمیں دے چکے ہیں اوراب ایک بار پھر وہ بلاک بسٹر فلم سیریز ’ریس ‘ کے سیکیول ’’ریس 3‘‘ کا حصہ بننے جارہے ہیں۔اداکار کی جیل جاتے ہوئے یہ تصویر دراصل فلم کے سین کا حصہ ہے، تصویر میں وہ قیدی کے روپ میں نظر آرہے ہیں تاہم اداکار نے فلم میں جرم میں کیا کیا ہے وہ تو فلم دیکھ کر ہی معلوم ہوگا۔فلم ’ریس 3‘ میں دبنگ اداکار سلمان خان، بوبی دیول اور جیکولن فرنانڈس بھی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے جب کہ انیل کپورکی تیسری بارپھر انٹری پرسلمان خان کا کہنا تھا کہ انیل کپور کے آنے سے ’ریس 3‘ کی کاسٹ اور بہترین ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ریموڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ریس 3‘‘ رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *