تازہ ترین خبریں
Home / شوبز / انیل کپور اور ایشوریا کی فلم ’’پھنے خان‘‘ کا ٹریلر جاری

انیل کپور اور ایشوریا کی فلم ’’پھنے خان‘‘ کا ٹریلر جاری

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار انیل کپور اور ایشوریا رائے کی فلم’’پھنے خان‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ بھارتی اداکار انیل کپور اور ایشوریا رائے کی فلم’’پھنے خان ‘‘ کی کہانی اپنے نام کے برعکس موسیقی کے گرد گھومتی ہے جس میں ایشوریا رائے ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں نظر آرہی ہیں اور یقیناً ان کا یہ نیا روپ شائقین کو محظوظ کرے گا جب کہ فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ٹریلر میں انیل کپور کو ایک محبت کرنے والا والد دکھایا گیا ہے جس کی بیٹی کو وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے گلوکاری کی دنیا میں مقام بنانے میں بہت مشکلات کا سامنا ہے تاہم انیل کپور اپنی  بیٹی کے خوابوں کو  پورا کرنے کے لیے ہر حد سے گزرنے کے لیے تیار ہیں۔کہانی میں ٹوئسٹ اس وقت آتا ہے جب انیل کپور اداکار راجکمار راؤ کے ساتھ مل کر نامور پاپ گلوکارہ ایشوریا رائے کو اغوا کرلیتے ہیں۔ یہیں سے کہانی کافی دلچسپ اور مزاحیہ موڑ اختیار کرلیتی ہے جو شائقین کو فلم دیکھنے پر مجبور کردے گی۔انیل کپور نے فلم کے ٹریلر سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’ایک ہے راز اور دوسرا ہے پھنے خان کا انداز! ہوں گے اس کے سپنے پورے؟‘‘بھارتی پروڈیوسراوم پرکاش مہرا، ٹی سیریز اور انیل کپور فلمز کمپنی نیٹ ورک کی کو پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’پھنے خان‘‘میں اداکار انیل کپور اور ایشوریا رائے بچن 17 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے جب کہ فلم اگلے ماہ 3 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *