Home / جرائم / اورنگی ٹاؤن میں کمسن لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار

اورنگی ٹاؤن میں کمسن لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار

 

 

کراچی:  اورنگی ٹاؤن میں کمسن لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنانے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا آئی جی سندھنے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے لیاقت چوک گلشن ضیا سیکٹر ساڑھے گیارہ اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 8 سالہ لڑکی کو اس کا والد بے ہوشی کی حالت میں عباسی شہید اسپتال لایا جہاں انھوں نے بتایا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اس حوالے ایس پی اورنگی ٹاؤن ڈویژن عابد بلوچ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ لڑکی کے والد قدیر کی نشاندہی پر ایک ملزم 14 سالہ عمران کو گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی طور پر واقعے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

Check Also

آسیہ کیس؛ سپریم کورٹ کے ججز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی جانچ پڑتال

اسلام آباد: آسیہ مسیح کی رہائی کے فیصلے کے تناظر میں سپریم کورٹ میں سیکورٹی اہلکاروں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *