Home / خبر یں / اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی شوگر مل پر رینجرز اور ایف آئی اے کا چھاپا

اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی شوگر مل پر رینجرز اور ایف آئی اے کا چھاپا

سکھر: منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزم اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی کھوسکی شوگر مل پر ایف آئی اے اور رینجرز کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا۔سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی  اور اومنی گروپ کے مالک انورمجید کی کھوسکی شوگرمل پر ایف آئی اے اور  رینجرز نے چھاپہ مارا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کھوسکی ٹاؤن میں واقع شوگر مِل پر ایف آئی اے کی 2 اور رینجرز کی 7 گاڑیاں پہنچیں۔ چھاپے سے قبل مِل کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے۔چھاپا مار ٹیم کے ہمراہ سندھ بینک کا عملہ بھی موجود تھا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے شوگر مل کے ریکارڈ روم کی تلاشی لی اور دستاویزات کی چھان بین کی۔ اس موقع پر ریکارڈ روم کے گرد اہلکار تعینات رہے اور کسی کو قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Check Also

میانوالی میں خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اترگئی، 20 مسافر زخمی

میانوالی: خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے۔میانوالی میں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *