Home / خبر یں / آسیہ کیس؛ سپریم کورٹ کے ججز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی جانچ پڑتال

آسیہ کیس؛ سپریم کورٹ کے ججز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی جانچ پڑتال

اسلام آباد: آسیہ مسیح کی رہائی کے فیصلے کے تناظر میں سپریم کورٹ میں سیکورٹی اہلکاروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں 239 سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں، چیف جسٹس اور دیگر ججز کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے سیکورٹی اہلکاروں کی اسکروٹنی مکمل ہوگئی ہے۔ اس کے بعد سپریم کورٹ میں تعینات تمام اہلکاروں کی اسکروٹنی آئند ہ ہفتے مکمل کرلی جائے گی۔اہلکاروں سے تحریری سوالنامہ اور انٹرویو بھی لیا جارہا ہے۔ پولیس اہلکاروں سے دینی رجحانات اور اہلخانہ سے متعلق سوالات بھی پوچھے گئے ہیں۔ سوالنامہ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی اور اہلکاروں کے مسلک کے بارے میں بھی پوچھا گیا ہے۔ڈی آئی جی وقار چوہان کی سربراہی میں 6 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں اے آئی جی اسپیشل برانچ، ایس ایس پی سیکورٹی، ایس پی سپریم کورٹ اور 2 ماہر نفسیات شامل ہیں۔ اسکروٹنی مکمل ہونے پر اہلکاروں کے متعلق تفصیلی رپورٹ تیار کی جائے گی اور مشکوک نظر آنے والے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں تبدیل کر دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ آسیہ کی حمایت کرنے پر پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کو انہی کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار ممتاز قادری نے قتل کردیا تھا۔ بعدازاں اس جرم میں ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی تھی

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں شہید 11 نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 11 بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *