Home / خبر یں / اٹارنی جنرل انور منصور خان مستعفی ہوگئے

اٹارنی جنرل انور منصور خان مستعفی ہوگئے

پاکستان بار کے مطالبے پر استعفیٰ دے رہا ہوں، انورمنصور

 اسلام آباد: اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اٹارنی جنرل نے استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجواتے ہوئے فوری قبول کرنے کی درخواست کی ہے۔

انورمنصور نے کہا کہ میں نے کل رات کو استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا تھا جو آج دے دیا ہے۔ انورمنصور نے بتایا کہ پاکستان بار کے مطالبے پر استعفیٰ دے رہا ہوں اور مزید کام نہیں کروں گا۔

اٹارنی جنرل انورمنصور خان نے پیر کو جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں دلائل شروع کرتے ہوئے سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے 10 رکنی لارجر بنچ میں شامل کچھ ججز پر الزام لگایا کہ انہوں نے صدارتی ریفرنس کے خلاف مقدمے کی تیاری میں جسٹس فائز عیسیٰ کی مدد کی ہے اور انہیں مشورے دیے ہیں۔

Check Also

بلوچستان میں تین ہفتوں کے لیے شاپنگ مال، ریستوران اوربازاربند

کوئٹہ: محکمہ داخلہ نے تین ہفتوں تک صوبے بھر کے تمام شاپنگ مال، ریستوران اور بازاربند کردیئے۔ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *