Home / خبر یں / اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع

اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع

 

 

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کردی گئی۔

حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثے، منی لانڈرنگ اور صاف پانی کیس میں عبوری ضمانت آج ختم ہورہی تھی جس کے پیش نظر انہوں نے ایک مرتبہ پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ حمزہ شہباز کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

اس موقع پر نیب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے اپنا جواب عدالت میں داخل کرا دیا ہے جس پر حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نیب کے جواب کی نقل دیر سے ملی اور کچھ صفحات نہیں ہیں جب کہ جواب کی نقول مدہم ہیں جو کہ پڑھنے کے قابل بھی نہیں۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نیب کے جواب پر حمزہ شہباز سے مشاورت کرنی ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک کے لیے توسیع کردی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے دو مرتبہ ان کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

Check Also

بھارت کی کراس ایل او سی تجارت یکطرفہ معطل کرنے پر پاکستان کی مذمت

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *