Home / خبر یں / اپوزیشن مر کر بھی عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کر سکتی، ڈاکٹر شہباز گِل

اپوزیشن مر کر بھی عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کر سکتی، ڈاکٹر شہباز گِل

شہباز شریف اور ان کے خاندان نے 26 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی، معاون خصوصی فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن مر کر بھی عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کر سکتی۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنی کرپشن کی وجہ سے جیل میں ہے، شریف خاندان نے کرپشن کر کے ملک کی خدمت کی، شریف خاندان کے اثاثے 1998 سے 2018 تک 549 ارب ہوئے، چوہدری شوگر مل کیس میں نواز شریف پر 410 ملین کی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، شہباز شریف اور ان کے خاندان نے 26 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی۔

شہباز گل نے کہا کہ کرپشن کے عظیم کھلاڑیوں کو آج کل ہر ایک کرپٹ نظر آ رہا ہے، اپوزیشن مر کر بھی عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کر سکتی، مسلم لیگ (ن) نے صرف وہ پراجیکٹ شروع کیے جن میں سیاسی فائدہ تھا لیکن ہم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے نہیں ملک کے لیے منصوبے شروع کرتے ہیں۔

Check Also

شراب کے غیرقانونی لائسنس کا معاملہ؛ نیب نے عثمان بزدارکوسوالنامہ بھی بھجوا دیا

 لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شراب کے غیر قانونی لائسنس کے معاملے میں عثمان بزدارکوسوالنامہ بھجوا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *