Home / خبر یں / ایاز صادق دیکھ لیں ان کی کیا اوقات ہے، چیف الیکشن کمشنر

ایاز صادق دیکھ لیں ان کی کیا اوقات ہے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایاز صادق ہمیں ہماری اوقات دکھا رہے تھے لیکن آج وہ دیکھ لیں کہ ان کی کیا اوقات ہے۔الیکشن کمیشن میں ایاز صادق کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایاز صادق کی جانب سے کامران مرتضی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، اس موقع پر الیکشن کمیشن میں ایاز صادق کے بیان کی ویڈیو چلائی گئی جس پر وکیل ایاز صادق کامران مرتضی نے کہا کہ میں ایاز صادق کی جانب سے معافی مانگتا ہوں، ضابطہ اخلاق انسان کے اندر بھی ہونا چاہیے، ووٹ دینا سب کا حق ہے۔اس دوران ایاز صادق سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے ریمارکس میں کہا کہ ایاز صادق اس دن ہمیں اوقات دکھا رہے تھے، آج وہ دیکھ لیں کہ ان کی کیا اوقات ہے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ایاز صادق کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے ایک بیان میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما ایاز صادق نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کو زیادہ بااختیار بنانا غلطی تھی ہم نے الیکشن کمیشن کو اوقات سے زیادہ طاقت دے دی۔

Check Also

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *