Home / نیوز / ایشین گیمز؛ ٹینس اسٹار عقیل خان نے منگولین پلیئر کو زیر کرلیا

ایشین گیمز؛ ٹینس اسٹار عقیل خان نے منگولین پلیئر کو زیر کرلیا

لاہور: 18 ویں ایشین گیمز میں عقیل خان نے ٹینس سنگلز میں منگولیا کے بدرخ کو2-0 سے زیر کر لیا۔جکارتہ میں جاری میگا ایونٹ کے ٹینس مینز سنگلز میں پاکستان کے عقیل خان نے منگولیا کے بدرخ کو2-0 سے زیر کر لیا، ان کی فتح کا سکور6-1 6-1 رہا، پاکستان کے عابدعلی نے انڈونیشیا کے سوسانٹو کیخلاف 7-5 اور6-1 سے کامیابی حاصل کی۔تھائی لینڈ کم خوم اور رائی وائنہ نے پاکستان کے عابد علی اور یوشنا کو 6-2  6-1 سے شکست دی، مکس ڈبلز میں انڈونیشیا کے رانگٹ اور سوتی جیادہ نے سارہ حسن اور مزمل کو 6-2 اور  6-3 سے ہرایا۔ کبڈی مینز گروپ بی میں پاکستان نے ملائیشیا کیخلاف 62-17 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ووشو میں پاکستان کے معاذخان نے لبنان کے کھلاڑی کو ناک آئوٹ کرکے کامیابی حاصل کی۔ شوٹنگ ٹریپ ایونٹ میں پاکستان کے عامراقبال نے 72 پوانٹس کے ساتھ دوسری جبکہ فرخ ندیم نے 70 پوانٹس کے ساتھ 14 ویں پوزیشن حاصل کی۔ 10 میٹر ایئر رائفل مکس ٹیم میں منہل سہیل اور ذیشان شاکر اگلے رائونڈ کیلیے کوالیفائی نہ کر سکے۔روئنگ مینز سنگل سکلز میں امجد بیگ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ فینسنگ مینز ایپی میں قطر نے پاکستان کو شکست دیدی۔ بیڈمنٹن ٹیم رائونڈ میں نیپال نے پاکستان کیخلاف 3-1 سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ ویمنز ایونٹ میں نیپال نے پاکستان کیخلاف 3-0 سے فتح حاصل کی۔ریسلنگ مینز فری سٹائل57 کلوگرام ازبکستان نے پاکستان کو 7-2 سے ہرایا۔ سوئمنگ کے100 میٹر بیک اسٹروک میں پاکستان کے حسیب طارق نے 59.20 سیکنڈزکے ساتھ نیا قومی ریکارڈ بنایا، ایونٹ میں وہ 20 ویں پوزیشن پر رہے۔200 میٹر بیک اسٹروک میں مرال زہرہ نے 2.39  منٹ میں فاصلہ طے کرکے15 ویں، 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں مشال عائشہ نے 1.22منٹ میں 22 ویں اور 100 میٹر بیک اسٹروک میں کاوس بہرام آغا 1.05 کے ساتھ 25 ویں نمبر پر رہے۔

Check Also

حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

    اسلام آباد: حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب بجلی مہنگی کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *