Home / نیوز / ایشین گیمز میں باکسر نقیب اللہ نئے قوانین کی بھینٹ چڑھ گئے

ایشین گیمز میں باکسر نقیب اللہ نئے قوانین کی بھینٹ چڑھ گئے

لاہور:  ایشین گیمز میں پاکستانی باکسر نقیب اللہ کوارٹر فائنل میں ہار گئے، پہلے 30 سیکنڈز میں چینی حریف کو تابڑ توڑ حملوں سے زخمی کرکے ان فٹ کرنے کے باوجود وہ نئے قوانین کی بھینٹ چڑھ گئے۔جکارتہ میں جاری میگا ایونٹ میں گزشتہ روز باکسنگ 56 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں چین کے شو بوشیانگ نے تکنیکی بنیاد پر پاکستان کے نقیب اللہ کو شکست دیدی، پہلے راؤنڈ کے 30 ویں سیکنڈ میں نقیب اللہ نے زوردار پنچ مخالف باکسر کو مار کر زخمی کر دیا، میڈیکل ٹیم نے چینی باکسر کو فائٹ کیلیے ان فٹ قرار دیدیا، آئبا قوانین کے تحت زخمی ہونے کے باعث فائٹ ختم ہونے کی صورت میں اس وقت جس باکسرکے پوائنٹس زیادہ ہوں گے اسے فاتح قرار دیا جائے گا۔نقیب اللہ کی فتح کاجشن منانے میں مصروف پاکستانی شائقین کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب چینی باکسر کی فتح کا اعلان کیا گیا، شائقین نے نتیجے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے جانبدارانہ فیصلہ قرار دیا۔ مینزہینڈ بال میں پاکستانی ٹیم اپنے آخری میچ میں ملائیشیا کو 47-24 سے شکست دینے کے باوجود ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی، مزمل حسین اور ناصر حسین نے 11،11 گول کیے، قومی ٹیم 6 ایونٹ میں سے 2 میچز ہی جیت سکی۔دیگر میچز میں بھارت نے انڈونیشیا کو 37-23 سے ہرایا، ویمنز ایونٹ میں شمالی کوریا نے قازقستان کو 32-30 اور ہانگ کانگ نے انڈونیشیا کو 30-16 سے ہرایا، 31 اگست کو فائنل قطر اور بحرین جبکہ برانز میڈل میچ کوریا اور جاپان کے مابین کھیلا جائے گا۔ سیپاک ٹاکرا گروپ بی کے میچ میں ایران نے پاکستان کو 2-0 سے ہرا دیا، جمعرات کو نیپال سے مقابلہ ہوگا۔سافٹ ٹینس مسکڈ ڈبلز گروپ جی کے میچ میں پاکستان کے محمد آفتاب اور مریم شاہد کو انڈونیشیا کے عرفاندی ہیندراوانی اور ڈی ٹی کوثرینی جبکہ چائنیز تائپے کے چینگ چون کو اور چین چی کو کے ہاتھوں 5-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ محمد احتشام اور سیدہ ایرج بتول زیدی کو جاپانی جوڑی کینٹو مسعودا اور روریکا کروکی نے اتنے ہی مارجن سے زیر کیا جبکہ منگولیا کے اینکجن بولورٹویا اور بلگن نوروسورین  نے انھیں 5-1 سے ہرایا۔ٹیبل ٹینس مکسڈ ڈبلز راؤنڈ 64 میں محمد عاصم قریشی اورعائشہ اقبال انصاری کو  مکاؤ کے وانگ چون اور چیونگ چینگی نے3-1 سے ہرایا، راؤنڈ 32 میں محمد رمیز اور فاطمہ خان کو جاپان کے جن یوئیڈا اور میو مائیڈا نے3-0 سے ہرایا۔اسکواش مینز ٹیم ایونٹ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کو3-0 سے شکست دیدی۔ سیلنگ لیزر اسٹینڈرڈ کلاس میں پاکستان کے نجیب اللہ خان11 ریسز کے رزلٹ کے بعد 11ویں، ونڈ سرفنگ آر ایس ایکس کلاس میں راجہ قاسم عباس 9 ویں، 470 کلاس میں رحمان اللہ اور خالدحسین 9 ویں جبکہ لیزر4.7 کلاس میں محمد اویس21 ویں پوزیشن پر رہے۔ایتھلیٹکس مینز ٹیم 4×400 ریلے (ہیٹ 1)  میں عمر سعادت، مظہر علی، محمد ندیم اور محبوب علی (3:08.20) کے ساتھ پانچویں جبکہ مینز ٹیم 4×100 ریس میں پاکستان کے محمد شہباز، لیاقت علی، عزیر رحمان اور گوہر شہباز (40.56) کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر رہے۔  مینز والی بال سیمی فائنل میں پاکستان  کا مقابلہ جمعے کو چین سے ہو گا۔

Check Also

حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

    اسلام آباد: حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب بجلی مہنگی کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *