Home / بزنس / ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر روحی رضوان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعا ئیں، صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے روحی رضوان کے انتقال پر تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا                      

ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر روحی رضوان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعا ئیں، صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے روحی رضوان کے انتقال پر تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا                      

 

 

ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر روحی رضوان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعا ئیں، صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے روحی رضوان کے انتقال پر تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

لاہور(پ ر)وفاق ایوان ھائے تجارت و صنعت۔ پاکستان کی نائب صدر روحی رضوان کے ایصال ثواب کے لئے ایف پی سی سی آئی کے تمام دفاتر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور ان کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر روحی رضوان دل کا دورہ پڑھنے کے سبب ہفتے کی صبح لاہور میں انتقال کر گئی تھی اور اسی روز انہوں لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار، ریجنل چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشد اورمحمد علی میاں و دیگر عہداداروں نے روحی رضوان کے انتقال پر تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر روحی رضوان کی اچانک موت پر رنج و غم میں صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار کے حکم پرپیر کے روز ایف پی سی سی آئی کے تمام دفاتر بند رکھے گئے تھے اور منگل کے روز ان کی بخشش اور بلند درجات کے لئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Check Also

بریسٹ کینسر کی نئی دوا منظور، قیمت 29 لاکھ روپے ماہانہ خوراک

سیاٹل، امریکہ: امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے سخت جان بریسٹ کینسر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *