Home / بزنس / ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب صدر میاں انجم نثار پنجاب کی بزنس کمیونٹی سے خطاب کر رہے ہیں

ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب صدر میاں انجم نثار پنجاب کی بزنس کمیونٹی سے خطاب کر رہے ہیں

 

لاہور(پ ر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے نومنتخب صدر میاں انجم نثار نے نائب صدر روحی رضوان کو پنجاب کا ریجنل چیئرپرسن مقرر کر دیا۔نو منتخب نائب صدر و ریجنل چیئرپرسن روحی رضوان نے سال 2020کے لےے اپنا چارج سنبھال لیا۔ایف پی سی سی آئی کے نومنتخب صدر میاں انجم نثار نے اپنے پہلے دورہ ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں پنجاب کی کارباری برادری سے پاکستان کے معاشی حالات اور سال 2020کی سر گر میو ں سے متعلق تبا دلہ خیال کیا ۔ انہو ں نے بز نس کمیو نٹی کو پیداوار ی لا گت اور کا روباری مسائل جیسا کہ زائد شر ح سو د، یو ٹیلیٹی کی بڑھتی ہو ئی قیمتیں، بزنس کمیونٹی کے ریفنڈز پر روشنی ڈالی جس کی وجہ سے ملک میں صنعتکا ری نہیں ہو رہی ہے اور معا شی سر گر میا ں تنز لی کا شکا ر ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ بزنس کمیونٹی کو جن مسائل کا سامنا ہے انکو حل کیا جائے گا۔ایف پی سی سی آئی کا اصل امیج بحال کیا جائے گا۔قائمہ کمیٹی کو فعال بنانے کے لیے پروفیشنل افراد کو شامل کیا جائے۔ انہو ں نے تجا رت اور صنعت سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ٹر یڈ با ڈیز کے اراکین کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہا نی کروائی ۔ صدر ایف پی سی سی آئی میا ں انجم نثار نے فیڈریشن میں ریسر چ اور ڈویلپمنٹ سے متعلق سر گر میو ں کو بڑھانے جو کہ معا شی نمو ، بے روزگاری میں کمی، غر بت کے خاتمے اور Twinخسارے میں کمی اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے پا لیسی سا زی کر سکیں پر زور دیا ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ وہ اپو زیشن اور بر سر اقتدار گروپ میں کسی بھی قسم کا فر ق نہیں کر یں گے اور وہ بز نس کمیو نٹی کے اتحاد پر یقین رکھتے ہیں تا کہ پاکستان کو معا شی مسا ئل سے نکا لا جا سکے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ وہ بز نس کمیو نٹی کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت میسر ہو ں گے۔اجلاس میںای ممبرڈاکٹر محمد ارشد،صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال، سابق صدر لاہور چیمبر سہیل لاشاری، طاہر جاوید ملک، میاں شفقت علی، میاں محمد علی، لاہور ٹاونشپ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعظم چودھری، چودھری ظہیر بھٹہ، میاں خرم الیاس، محمود غزنوی، نصراللہ ملک، وویمن چیمبر کی فاونڈر صدر ڈاکڑ شہیلا جاوید اکرم سمیت دیگر موجود تھے۔ نو منتخب نائب صدر و ریجنل چیئر پرسن روحی رضوان نے اپنے سپورٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی کاروباری برادری کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گئی۔ کاروباری برادری کے مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گئی۔

ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب صدر میاں انجم نثار پنجاب کی بزنس کمیونٹی سے خطاب کر رہے ہیں ان کے ہمراہ نو منتخب نائب صدر و ریجنل چیئرپرسن روحی رضوان، ڈاکٹر محمد ارشد، صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ و دیگر بھی موجود ہیں۔

Check Also

ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر روحی رضوان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعا ئیں، صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے روحی رضوان کے انتقال پر تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا                      

    ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر روحی رضوان کے ایصال ثواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *