Home / خبر یں / ایل اوسی پارکرنیوالے لوگ بھارتی بیانیےکےہاتھوں میں کھیلیں گے، وزیراعظم

ایل اوسی پارکرنیوالے لوگ بھارتی بیانیےکےہاتھوں میں کھیلیں گے، وزیراعظم

اس سےبھارت کومقبوضہ وادی میں مظالم بڑھانے اور ایل اوسی پارحملےکابہانہ ملےگا، عمران خان فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مددکیلئے لائن آف کنٹرول پارکرنیوالابھارتی بیانیےکےہاتھوں میں کھیل رہاہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیرکےعوام کے غم و غصہ کو سمجھتاہوں، وہ مقبوضہ وادی میں2ماہ سےاپنے کشمیری بھائیوں کوبھارت کےغیرانسانی کرفیو کی قید میں دیکھ رہےہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ جو شخص کشمیریوں کی مددکیلئے آزاد کشمیر سے ایل اوسی پار کرے گا وہ بھارتی بیانیےکےہاتھوں میں کھیلے گا، چاہے اس کا مقصد کشمیریوں کو انسانی امداد کی فراہمی اور ان کی جدوجہد کی حمایت ہی کیوں نہ ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سےبھارت کومقبوضہ وادی میں مظالم بڑھانے اور ایل اوسی پارحملےکابہانہ ملےگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت اپنے بیانیے کے ذریعے پاکستان پر “اسلامی دہشت گردی” کا الزام لگا کر ظالمانہ بھارتی قبضے کیخلاف اہل کشمیر کی جائز جدوجہد سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ ایل او سی پار کرنے والا شخص کشمیریوں اور پاکستان دونوں کا دشمن ہوگا۔

Check Also

نادرا میں ایک دن کے لئے بھی غلط آدمی قابل قبول نہیں، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نادرا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *