Home / خبر یں / ایم ٹی آئی آرڈیننس سے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی، وزیراعظم

ایم ٹی آئی آرڈیننس سے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ (ایم ٹی آئی) آرڈیننس سے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی اورتمام اسپتال سرکاری اسپتال ہی رہیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس اسپتالوں کی اصلاحات کا حصہ ہے، میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس سے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی، آرڈیننس کا مقصد سرکاری اسپتالوں کے نظام کوبہتربنانا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بہترانتظام والے اسپتالوں سے مریضوں کوبہترسہولیات ملیں گی جب کہ تمام اسپتال سرکاری اسپتال ہی رہیں گے۔

Check Also

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحال کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو بحال کردیا. اسلام آباد ہائی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *