Home / تعلیم / اے کے ایل کالج مٹہ میں سوات یونیورسٹی انتظامیہ اور پاک فوج کے تعاون سے

اے کے ایل کالج مٹہ میں سوات یونیورسٹی انتظامیہ اور پاک فوج کے تعاون سے

 

 

نمائندہ) اے کے ایل کالج مٹہ میں سوات یونیورسٹی انتظامیہ اور پاک فوج کے تعاون سے عالمی یوم جنگلات 21مارچ کے حوالے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں پاک فوج کے افسران بالا، سول انتظامیہ کے افسران بالا، سوات یونیورسٹی کے پروفیسرز حضرات، و علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شر کت کی ،تقریب کے مہمان خصو صی پاک ارمی کے جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل عامر احمد اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنگلات کے حیات در اصل قوم کے حیات ہے انہوں نے کہا کہ جنگلات کے کٹھائی کے وجہ سے سیلاب و دیگر مسائل رونما ہوتے ہے جنگلات
کی حفاظت نہ صرف محکمہ جنگلات کے زمہ داری اور نہ ہی صرف پاک فوج کے زمہ داری ہے بلکہ جنگلات کے حفاظت قوم کو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے بھی کر نا ہوگا،جی او سی ملاکنڈ ریجن عامر احمد اعوان نے مذید کہا کہ سوات میں اب بھی جنگلات کا وہ مزہ نہیں رہا جو پہلے کبھی ہوتا تھا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے انے بعد جنگلات کے کٹھائی پر پابندی لگی ،اسی طرح اس قوم کے خاطر ہم نے دریاوں سے ریت اور باجری نکالنے پر پابندی لگائی اور وہ اس لئے کہ وہاں جنگلات کٹ رہے ہے اور یہاں اپ دریا کنارے بڑے بڑے کھڈے کھود کر دریاوں کو نیچے سے کھوکلا کر رہے ہے تو اخر ہم اپنے انے والے نسلوں کو کس چیز کا تحفظ دینگے اور انہیں بتائینگے کیا ،انہوں نے کہا کہ پختون تحفظ والو ں کا زہن کھبی اس طرف کیوں نہیں گیا کہ جنگلات کے کھٹائی اور دریاوں سے باجری نکالنا قوم کا کیلئے کتنا بڑا مسلہ بن سکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ باہر احتجاج میں چیک پوسٹوں پر ناروا سلوک کے بات کر تے ہے اور جب ان سے اندر بات کی جاتی ہے تو کہتے ہے دریا سے ریت اور باجری نکالنے کی اجازت دی جائے،ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ قوم کے کسی بھی طرح سے خیر خواہ نہیں ہے،جی او سی ملاکنڈ ریجن نے کہ پاک فوج سواتی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنائی گی۔اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر اسلام،کرنل شاہد بشیر،کر نل ریٹائرڈ عبدالغفار خان،پرنسپل مٹہ کالج،ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہسوات یونیورسٹی کے پروفیسرز ڈاکٹر نوید عالم،ڈاکٹر محمد ایاز،ڈاکٹر محمد زاہد نے بھی جنگلات کے تحفظ کے بارے میں بریفنگ دی اور جنگلات کے کھٹائی سے پیدا ہونے والے نقصانات سے بھی عوام کو اگاہ کیا،تقریب میں دیگر مہمان گرامی ضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان،ریٹائرڈ بریگئڈئرڈاکٹر محمدسلیم خان،صلاح الدین خان،چیر مین سپورٹس کمیٹی مقصود علی خان،تحصیل ناظم عبداللہ خان،ایس پی اپر سوات مشتاق ودیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے،اسی طرح سوات یونیورسٹی کے طالب علموں نے سبق اموز ٹیبلو پیش کر کے شر کا ءکو محظوظ کیا ۔۔۔

Check Also

انٹر کامرس پرائیویٹ کے امتحان میں طالبات نے جھنڈے گاڑ دیے

    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس پرائیویٹ کے سالانہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *