تازہ ترین خبریں
Home / جرائم / بدعنوانی کیس؛ ایڈیشنل ڈائریکٹراین ٹی ایس جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

بدعنوانی کیس؛ ایڈیشنل ڈائریکٹراین ٹی ایس جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسلام آباد: احتساب عدالت نے بدعنوانی کیس میں ملوث ایڈیشنل ڈائریکٹر این ٹی ایس طاہر خاکوانی کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج جج محمد بشیر نے این ٹی ایس بد عنوانی کیس کی سماعت کی۔ نیب نے گزشتہ روز گرفتار کئے گئے ایڈیشنل ڈائریکٹراین ٹی ایس طاہر خاکوانی کو احتساب عدالت میں پیش کردیا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ طاہر خاکوانی 158 ملین روپے کی بدعنوانی میں ملوث ہیں لہذٰا عدالت مزید تحقیقات کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹر این ٹی ایس کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرے۔عدالت  نے طاہرخاکوانی کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ  کے لئے نیب کے حوالے کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ  نیب راولپنڈی نے طاہر خاکوانی کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *