Home / بزنس / بزنس مین پینل نے نائب صدارت کے لئے عدنان خالد بٹ )پنجاب( اور فیڈرل (کیپٹل) چیمبرزکلاس سے محمد شعیب خان کوایف پی سی سی آئی الیکشنز2019 کے لئے امیدوارنامزد کردیے۔

بزنس مین پینل نے نائب صدارت کے لئے عدنان خالد بٹ )پنجاب( اور فیڈرل (کیپٹل) چیمبرزکلاس سے محمد شعیب خان کوایف پی سی سی آئی الیکشنز2019 کے لئے امیدوارنامزد کردیے۔

بزنس مین پینل نے نائب صدارت کے لئے عدنان خالد بٹ )پنجاب( اور فیڈرل (کیپٹل) چیمبرزکلاس سے محمد شعیب خان کوایف پی سی سی آئی الیکشنز2019 کے لئے امیدوارنامزد کردیے۔
بزنس کمیونٹی کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ےتمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے : عدنان خالد بٹ، محمد شعیب خان
بزنس پینل کے نامزد امیدواران پنجاب اور کیپٹل ایریاز میں فیڈریشن چیمبرز کی گرتی ہوئی ساکھ کو مظبوط بنائیں گے ۔ میاں انجم نثارچیئرمین بزنس مین پینل

لاہور(اکنامک رپورٹر)بزنس مین پینل(بی ایم پی) نے (ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات برائے2019 کیلئے پنجاب چیمبر ز کلاس سے عدنان خالد بٹ اور فیڈرل (کیپٹل) چیمبرز سے محمد شعیب خان کو امیدوارنامزد کردیاہے۔اس بات کا اعلان آج جمعہ کو ہونیوالے بزنس مین پینل پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان علاﺅالدین مری کو پہلے ہی صدارت کے لئے نامزد کیا جا چکا ہے۔ اس موقع پر پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم پی کے مرکزی چیئرمین انجم نثار نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور ایک پوسٹ آفس کا کردار ادا کر رہا ہے جو کہ پنجاب کی بزنس کمیونٹی کے لئے ایک مذاق کے مترادف ہے ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پنجاب کے تشخص میںمیں بہتری لائی جائے۔انجم نثار نے کہا کہ عدنان خالد بٹ لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممتاز صنعتکار ہیں پیپر اینڈ بورڈکے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں،فیروزپور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے فاﺅنڈر چیئرمین ہیں بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ لاہور چیمبر جو کہ پنجاب کا ایک اہم چیمبر ہے جس نے ہمیشہ تاجر و صنعتکاروں کے لئے آواز بلند کی ہے اسی وجہ سے انکو لاہور چیمبر سے نا ئب صدارت کے لئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ محمد شعیب خان مہمند ایجنسی چیمبرز کے سابق صدر ہیںمعروف صنعتکار ہیں اور انکا تعلق سٹیل اور گھی انڈسٹری سے ہیں ۔ وہ فاٹا، گلگت ،بلتستا ن کے تاجرووصنعتکاوں کے مسائل کو حل کرانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔انھوں نے کہابزنس پینل کے نامزد امیدواران حکمرانوں کی شان میں قصیدے پڑھنے کے بجائے ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ملک بھر کی تاجر برادری کی خدمت کریں گے اور انشاءاللہ 2019 میں ایک واضح تبدیلی نظر آئے گی اس موقع پر نامزد امیدوار عدنان خالد بٹ اورمحمد شعیب خان نے کہا کہ پنجاب اور کیپٹل ایریاز کے تمام چیمبرز کے دورے کئے جائیں گے۔ بزنس کمیونٹی نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ہم ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے سب کام میرٹ پر کریں گے۔

Check Also

ناجائز تجاوازات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قبضہ گروپوں اور ٹےکس گزاروں مےں تفرےق رکھی جائے ۔پیاف

ناجائز تجاوازات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قبضہ گروپوں اور ٹےکس گزاروں مےں تفرےق رکھی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *