Home / نیوز / بنگلا لیگ میں شاداب خان کی آل راؤنڈ پرفارمنس

بنگلا لیگ میں شاداب خان کی آل راؤنڈ پرفارمنس

شاداب خان نے 31 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ فوٹو: فائل

ڈھاکا:  بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شاداب خان کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت ڈھاکا پلوٹون نے رنگپور رینجرز کو ہرا دیا۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شاداب خان کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت ڈھاکا پلوٹون نے رنگپور رینجرز کو 64 رنز سے ہرا دیا۔ فاتح الیون نے9 وکٹ پر 145 رنز بنائے، شاداب خان نے 31 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے، آصف علی9 اور فہیم اشرف  5 رنز بناپائے،رنگپور رینجرز کی ٹیم15.3 اووورز میں 84 رنز پر ہمت ہارگئی، فہیم اشرف اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں اڑائیں۔

قبل ازیں پہلے میچ میں کھلنا ٹائیگرز نے کومیلا واریئرز کو 34 رنز سے ہرایا، فاتح الیون نے 2 وکٹ پر 179 رنز بنائے، ریلی روسو71 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے، حریف سائیڈ 145 رنز بنا سکی، عامر نے 2 شکارکیے۔

Check Also

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیے۔ احتساب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *