Home / جرائم / بورے والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک

بورے والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک

بورے والا: تھانہ فتح شاہ کے علاقے جوئیہ بنگلہ میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ بورے والا کے تھانہ فتح شاہ کے علاقے جوئیہ بنگلا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مرنے والوں کی شناخت یاسرڈوگر، معراج مہل ساہوکا اور بوٹا سکھیرا کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان اغوا برائے تاوان اور قتل میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزمان نے گزشتہ روز سی آئی اے پولیس کے کانسٹیبل اور ایک وکیل کو تاوان نہ ملنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

Check Also

آسیہ کیس؛ سپریم کورٹ کے ججز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی جانچ پڑتال

اسلام آباد: آسیہ مسیح کی رہائی کے فیصلے کے تناظر میں سپریم کورٹ میں سیکورٹی اہلکاروں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *