Home / شوبز / بگ باس 12؛ سلمان خان ایک قسط کامعاوضہ 14 کروڑ لیں گے

بگ باس 12؛ سلمان خان ایک قسط کامعاوضہ 14 کروڑ لیں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان بگ باس سیزن 12 کی ایک قسط کا معاوضہ 14 کروڑ روپے لیں گے۔بالی ووڈ کے سلو میاں بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو بگ باس کی میزبانی گزشتہ 9 سیزن سے کرتے آرہے ہیں، شو کی بڑھتی مقبولیت کے باعث سلمان خان اپنے معاوضے میں ہرسال اضافہ کردیتے ہیں۔بگ باس کے گزشتہ سیزن میں سلمان خان نے ایک قسط کا معاوضہ 11 کروڑ لیا تھا اور اس بار وہ ایک قسط کا معاوضہ 14 کروڑ لیں گے۔ اس سیزن میں سلمان خان 13 قسطوں میں نظر آئیں گے اور اس طرح وہ مجموعی طور پر 300 کروڑ 64 لاکھ معاوضہ وصول کریں گے۔یہ کسی بھی اداکار کی جانب سے ٹیلی ویژن پر سب سے زیادہ حاصل کیاجانے والا معاوضہ ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سلمان خان نے شوانتظامیہ سے ایک قسط کامعاوضہ 19 کروڑ طلب کیا تھا لیکن شو کی گرتی ریٹنگ کے باعث انتظامیہ نے انہیں 19 کے بجائے 14 کروڑ پر راضی کیا۔

Check Also

میانوالی میں خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اترگئی، 20 مسافر زخمی

میانوالی: خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے۔میانوالی میں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *