Home / خبر یں / بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے  پاک فوج کا سپاہی شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے  پاک فوج کا سپاہی شہید

 راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی ظہیر احمد شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر تھب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی ظہیر احمد شہید ہوگیا، شہید سپاہی کا تعلق ضلع بھمبر کے گاؤں سلطان پور سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

Check Also

بھارت کی کراس ایل او سی تجارت یکطرفہ معطل کرنے پر پاکستان کی مذمت

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *