Home / شوبز / بھارتی گلوکار دلیر مہندی کا عمران خان کے لیے پیغام

بھارتی گلوکار دلیر مہندی کا عمران خان کے لیے پیغام

ممبئی: بھارت کے نامور پنجابی گلوکاردلیر مہندی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیے نہایت خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔عام انتخابات میں کامیابی کے بعد جہاں عمران خان کو دنیا بھر کے سربراہان کی جانب سے تہنیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں وہیں بھارت سے بھی سیاستدانوں اورکرکٹرز کی جانب سے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔نامور بھارتی گلوکار دلیر مہندی نےبھی عمران خان کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مبارکباد دی ہے۔ سب سے پہلے تو دلیر مہندی نے عمران خان اورپوری پاکستانی عوام کو مبارکباد دی اور کہا رب بہت کمال کا دن لے کر آیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا دونوں ملکوں کے درمیان پیار محبت بڑھے یہی میری خدا سے دعا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا مجھے پوری امید ہے عمران بھائی پاکستان کے لیے اور پوری دنیا کے لیے بہت اچھا کام کریں گے۔واضح رہے کہ دلیر مہندی کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور کپل دیو نے بھی عمران خان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا تھا جب کہ نوجوت سنگھ سدھو تو عمران خان وزارت عظمیٰ کے لیے تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کرنے پاکستان آرہے ہیں۔

Check Also

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *