Home / نیوز / بھارت کیخلاف کیس مضبوط بنانے کی کوششیں تیز

بھارت کیخلاف کیس مضبوط بنانے کی کوششیں تیز

کراچی: پاکستان نے بھارت کیخلاف کیس مضبوط بنانے کی کوششیں تیز کر دی۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے ’’بگ تھری‘‘ کی حمایت کے بدلے پاکستان سے2014 میں 6 باہمی سیریز کا معاہدہ کیا تھا، اس دوران 2015 سے2023تک14 ٹیسٹ،30 ون ڈے اور12 ٹی 20میچز کھیلے جاتے، مگر بھارت نے اس وعدے کو وفا نہ کیا، بعد میں ’’بگ تھری‘‘ کا بھی خاتمہ ہوگیا۔پاکستان نے مالی خسارے کو جواز بناتے ہوئے رواں سال جنوری میں بھارتی بورڈ کیخلاف70 ملین ڈالر زرتلافی کا کیس کیا تھا، جس میں برطانوی وکلا معاونت کر رہے ہیں، ان سے ملاقات کیلیے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی جمعے کو لندن روانہ ہوں گے، وہاں سی او او سبحان احمد بھی معاونت کیلیے موجود رہیں گے،اس موقع پر کیس مضبوط بنانے کیلیے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں بورڈز نے تحریری بیانات جمع کرا دیے، اب ایک دوسرے سے کاغذات مانگے گئے ہیں، ان کا مطالعہ کرنے کے بعد جواب جمع کرائے جائیں گے، آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی یکم سے 3 اکتوبر تک دبئی میں سماعت کے دوران کیس کا فیصلہ کرے گی،اس کیلیے مائیکل بیلوف کی سربراہی میں پینل تشکیل دیا جا چکا جس کے دیگر ارکان جان پولسن اور انابیل بینیٹ ہیں، ان کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جا سکے گا اور دونوں بورڈز ماننے کے پابند ہوںگے۔ پی سی بی کو یقین ہے کہ فتح اسی کی ہوگی۔

Check Also

ملائیشیا سے پاکستان کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اورتاریخ پرمبنی ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورملائشیا کی دوستی مشترکہ عقائد، ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *