Home / نیوز / بھرپور فائٹ کے باوجود جیت نہیں پائے، سرفراز احمد

بھرپور فائٹ کے باوجود جیت نہیں پائے، سرفراز احمد

ٹاؤنٹن:  قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف زیادہ غلطیوں کی وجہ سے فتح نہیں مل سکی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ یقینی طور پر ہم بیٹنگ لائن کی وجہ سے میچ ہارے، اگرچہ لوئر آرڈر میں حسن علی نے چند اچھے اسٹروکس کھیلے، وہاب نے عمدہ بیٹنگ کی ، ہم نے فائٹ  کی لیکن ہم میچ نہیں جیت پائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نے ابتدائی 20 اوورز میں آسٹریلیا کو بہت زیادہ رنز بنانے کا موقع دے دیا، عامر کے علاوہ دیگر بولرز کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، اس وکٹ پر 270 اور 280 بہت تھے، اگرہم جیتنا چاہتے تو ہمارے ٹاپ فور بیٹسمینوں کو رنز کرنا ہوں گے، امام نے ففٹی بنائی، بابر اعظم بھی 30 رنز بناپائے، تاہم اب اتوار کو بھارت سے ہمارا اگلا میچ ہے اور ہم اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔

Check Also

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحال کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو بحال کردیا. اسلام آباد ہائی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *