Home / نیوز / بھونیشور کمار نے اپنی دوست نوپر ناگر سے منگنی کرلی

بھونیشور کمار نے اپنی دوست نوپر ناگر سے منگنی کرلی

گریٹرنوئیڈا: بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے اپنی دوست نوپر ناگر سے منگنی کرلی، دسمبر میں شادی کا امکان ہے۔بھونیشور کمار نے گریٹر نوئیڈا میں تقریب کے دوران نوپر ناگر کو انگوٹھی پہنائی، اس موقع پر دونوں جانب کے اہلخانہ اور چند قریبی دوست موجود تھے۔ ایک روز قبل ہی بھونیشور کمار نے نوپر ناگر کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان کا تعارف اپنی ’نصف بہتر‘ کے طور پر کرایا تھا۔فاسٹ بولر کے والد کرن پال سنگھ  کا کہنا تھا کہ ہماری فیملیز پہلے سے ہی ایک دوسرے کو جانتی ہیں، یہ بھونیشور کی اپنی پسند ہیں، انھوں نے ہمیں آگاہ کیا، لڑکی تعلیم یافتہ ہے، اس لیے ہمیں بھی یہ رشتہ پسند ہے، شادی کی تقریب دھوم دھام سے ہوگی جس میں تمام بھارتی کرکٹرز کو بلائیں گے

Check Also

اسلامی اتحاد پر سینیٹ میں بحث؛ رولنگ دی تو لاپتہ ہوجاؤں گا، چیئرمین

 اسلام آباد: سینیٹ میں خارجہ پالیسی پر بحث ہوئی جس میں ارکان نے اپنے تحفظات کا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *